پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 5 سطحیں بحال ہو گئیں۔
گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں کھو گیا تھا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 94574 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 3618 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس کی 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار اور 98 ہزار کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔