جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ؛ روس نے یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز برسا دیے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ؛ روس نے یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز برسا دیے

روس نے رات گئے یوکرین پر 188 ڈرونز برسا دیے جو اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے خودکش ڈرونز سمیت مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔

روس نے کامیاب ڈرونز حملوں کے لیے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو ڈمی ڈرونز کی مدد سے چکمہ دیا۔ بعد ازاں اصل ڈرونز نے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

ادھر یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے 188 ڈرونز میں سے 76 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 10 روسی ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا جس کا ملبہ ایک رہائشی عمارت کی چھت پر گرا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.