نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مناہل ملک کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مناہل ملک کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ

ھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار منال ملک کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ ان کی نازیبا وائرل ویڈیو ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارتی ریاستوں جیسے اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز تلاش کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ رجحان اس وقت مزید بڑھا جب ان کی ایک ویڈیو جس میں وہ مشہور گانے ’ماموشی‘ پر رقص کر رہی ہیں، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی۔

آسمانی جینز، بلیک ٹاپ اور بلیک شیڈز میں ان کا منفرد انداز بھارتی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 4.2 ملین سے زیادہ لائیکس اور کمنٹس مل چکی ہیں۔

بھارتی صارفین نے ’پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو‘ اور ’پاکستانی وائرل ایم ایم ایس‘ جیسی اصطلاحات بھی بڑی تعداد میں سرچ کیں۔

مناہل ملک کی شہرت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ان کی اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کی ایک نجی ویڈیو کا لیک ہونا بھی ہے، جس نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا۔

بعض لوگوں نے اس ویڈیو کا مناہل ملک کی جانب سے کیا گیا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ ٹک ٹاکر کو بدنام کرنے کیلئے اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو تخلیق کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.