وزیراعظم شہباز شریف نے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کوپ 29) کی سائیڈ لائن پر آذبائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے موقع پر آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔
عالمی رہنماؤں کی ملاقات کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے موقع پر ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے کامیاب انعقاد پر صدر علیوف کو مبارکباد دی۔
انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے صدر علیوف کے وژن اور عزم کو سراہا۔
اس موقع وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے. انہوں نے آذربائیجان اور عالمی برادری کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز پر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا.