حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل دے دیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے متعلق رائے کا اظہار فلسطینی عوام کے جائزحقوق اور مسئلے سے متعلق عملی موقف سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس نے کہا سابقہ امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے حقوق پامال کیے اور سرزمین کو غصب کرنے والی اسرائیلی انتظامیہ کی کھل کر پشت پناہی کی۔

حماس نے کہا کہ سابقہ امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کا قتل عام اور اجتماعی نسل کشی کی نئی تاریخ رقم کرنے کےلیے صہیونی جنگی مجرموں کو خصوصی استثنیٰ فراہم کیا۔

حماس نے کہا کہ غاصب کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک مکمل حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.