امریکا کے ساتھ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: ترجمان چینی وزارت خارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا کے ساتھ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: ترجمان چینی وزارت خارجہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ترجمان چینی وزارت خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، چین باہمی احترام، پُرامن اور تعاون کے اصولوں پر امریکا کے ساتھ تعلقات رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ ٹرمپ کو مبارکباد دینے کیلئے فون کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.