روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی جانب سے مغربی تسلط کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں برکس ممالک کو عالمی توانائی مارکیٹ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روس رواں ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی توانائی فورم کی میزبانی کرے گا جس میں برکس توانائی کے وزرا کی ملاقات کا امکان ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے فورم کے شرکا اور مہمانوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ’یہ بات واضح ہے کہ نئی جغرافیائی سیاسی حقیقت کے تحت توانائی کے شعبے میں تعاون کے ذریعے ممالک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا، تاکہ سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا جاسکے۔‘