عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے اور اب عمران خان کی ہدایات کے بعد کل حتمی اعلان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا نمائندوں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی، اس ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی، گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ اتفاق رائے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت ابھی چل رہی ہے، ہمارا ووٹ یا اس پر اتفاق رائے ہوگا تو ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، تو ان سے ملاقات کے لیے آج ہم درخواست دیں گے، کل ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے اور عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مؤقف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات اور بحث ہوئی ہے اور ہم تقریباً اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں ہماری طرف سے عامر ڈوگر اور جمعیت علمائے اسلام کا نمائندہ بھی موجود تھا اور انہوں نے جو مسودہ پیش کیا ہے اور کمیٹی نے جس مسودے کی منظوری دی ہے وہ یہی ہے جس پر ہمارے مذاکرات مولانا فضل الرحمان سے چل رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.