Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ویوین رچرڈز نانا بن گئے، مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز سر ویون رچرڈز  بھی نانا بن گئے ہیں۔

مشہور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیادیپ مشرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،اس خوشخبری کا اعلان جوڑے نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں اُنہوں نے اپنی بچی کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔

 

سابا اور ستیادیپ نے بتایا کہ ان کی پہلی بیٹی 11 اکتوبر 2024 کو پیدا ہوئی۔ انہوں نے پوسٹ میں “11.10.24” لکھا اور ایک نظر بد سے بچاؤ کی علامت والا ایموجی بھی شامل کیا۔

جوڑے نے ایک مونوکروم تصویر شیئر کی جس میں ان کی بچی کے ننھے پاؤں نظر آ رہے ہیں، جوڑے کے اعلان میں لکھا تھا، “ہماری بیٹی ایک خصوصی دن پر آئی۔ 11.10.2024۔ مسابا اور ستیادیپ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More