عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالرز اضافے کیساتھ 2660 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.