Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کرلیا۔ 

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو  ڈی چوک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کارکنان  ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی احتجاج میں شرکت کے لیے ڈی چوک پہنچی تھیں جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More