نیپال میں شدید بارشوں نے بتاہی مچادی، 129 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نیپال میں شدید بارشوں نے بتاہی مچادی، 129 افراد ہلاک

نیپال میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 129ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق بارش،سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 129 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 62 افراد لاپتہ ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ حکام نے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں اسکول 3 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.