Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

حسن نصراللہ کی جاسوسی کرنیوالا ایرانی تھا، فرانسیسی اخبار کا دعویٰ

فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصراللہ پر حملے سے قبل اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔

فرانس کے معروف اخبار Le Parisien کے مطابق ایرانی جاسوس نے حسن نصراللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ اس کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی ہی میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے فرانسیسی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حسن نصراللہ حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے کمانڈر محمد سرور کی تدفین کے بعد جنوبی بیروت میں واقع اپنے ٹھکانے میں واپس آئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More