پاکستان، چین کے درمیان تیل، گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان، چین کے درمیان تیل، گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جب کہ پاکستان کی جانب سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) اور چین کی سی سی ڈی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی توانائی کمپنیوں کے وفد نے آٹھویں سلک روٹ ایکسپو میں شرکت کی جس میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا گیا۔

گول میز ملاقاتوں کے سلسلے کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک نے شانسی انرجی بیورو، یان چانگ پیٹرولیم گروپ، ہوا لو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گروپ، شنگھائی الیکٹرک، شانسی بلور گروپ، چائنا ٹیپیکل گروپ اور ہانگژو مائی با امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ سمیت معروف چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے چین کے شہر ژیان میں ایکسپو کے لیے قائم کیے گئے پاکستان پویلین میں ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل)، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ(ایف ایف سی) اور تھر کول انرجی بورڈ سمیت پاکستانی کمپنیوں نے ایکسپو میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.