مالی کے دارالحکومت باماکو کے سکول پر دہشتگردوں کا حملہ، 80 افراد ہلاک، 250 زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مالی کے دارالحکومت باماکو کے سکول پر دہشتگردوں کا حملہ، 80 افراد ہلاک، 250 زخمی

مالی کے دارالحکومت باماکو کے سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 80 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیر تربیت نیم فوجی دستے کے اہلکار بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام کے مطابق مالی کی فوجی انتظامیہ نے دہشت گردانہ حملے کے بعد باماکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اور فوجی ہوائی اڈے پر بھی دہشت گرد حملہ کیا گیا، حملے میں ملٹری پولیس کے 77 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.