قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی کی درخواست دائر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی کی درخواست دائر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیملی باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

اس حوالے سے ایڈووکیٹ فیصل وحید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، ٹیم۔ مینجر، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں کارکردگی مایوس کن رہی، پاکستانی ٹیم، کرکٹ میں نئی آنے والے امریکن ٹیم سے ہار گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں، کرکٹ ٹیم کی شکست سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی۔

موقف اپنایا گیا کہ عدالت کرکٹ ٹیم کے بیرون ملک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت تمام آفیشلز کو تنخواہوں سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت کرکٹرز اور آفیشل کو بیرون ملک ٹور پر لے جانے پر پابندی عائد کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.