یوکرین کے روس پر ڈرون حملے ، خاتون ہلاک ، ماسکو کے 2 ایئرپورٹ بند – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یوکرین کے روس پر ڈرون حملے ، خاتون ہلاک ، ماسکو کے 2 ایئرپورٹ بند

یوکرین نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے آج صبح دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے ڈرون حملے کو پسپا کردیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے کہا کہ یوکرین نے ماسکو اور مغربی روس پر اپنے اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ، حملوں کے باعث دارالحکومت کے بڑے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا۔

اس سے قبل روسی حکام نے اعلان کیا تھا کہ  اس کے فضائی دفاع نے رات کے وقت 70 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع رامینسکوئے میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون کے حملے کے بعد ایک 9 سالہ بچہ بدقسمتی سے ہلاک ہو گیا۔

مقامی حکام کا بتانا ہے کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے یوکرین کی طرف سے ماسکو کو نشانہ بنانے والے کم از کم سات ڈرونز کو تباہ کر دیا۔جبکہ یوکرین کی سرحد کے قریب برائنسک کے علاقے پر 59 ڈرون مار گرائے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.