جلد کو آر پار دکھانے والا فوڈ ڈائی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جلد کو آر پار دکھانے والا فوڈ ڈائی

 محققین نے حال ہی میں  چوہوں پر فوڈ ڈائی کا استعمال کیا جس نے جلد پر روشنی جذب کیا ہے اور اس کی جلد کو آر پار دیکھنے کے قابل بنادیا۔ اس سے محققین کو چوہے کی کھوپڑی میں خون کی نالیوں، جلد کے نیچے اعضا کی حرکت کو دیکھنے میں مدد ملی۔

محققین نے سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ یہ بے ضرر عمل فوری دھونے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈائی طبی تشخیص کی ایک وسیع رینج میں مفید ہو سکتا ہے۔

یہ ڈائی ٹارٹرازین کہلاتا ہے اور عام طور پر FD یا C Yellow 5 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ محققین کا قیاس ہے کہ یہ ڈائی جسم میں اور بھی گہرائی میں جائزہ لینے میں مدد کرسکتا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محقق، گوسونگ ہانگ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی خون نکالنے کے لیے رگوں کو زیادہ نمایاں کر سکتی ہے، لیزر پر مبنی ٹیٹو ہٹانے کو زیادہ آسان اور کینسر کی جلد تشخیص اور علاج میں مدد کر سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.