یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات

 حکومت پاکستان نے بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ امور تعینات کردیا گیا، جس کا اطلاق 11 ستمبر کو ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فارن سروس آف پاکستان کی بی ایس-22 گریڈ کی افسر آمنہ بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں خارجہ امور کی سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آمنہ بلوچ اس وقت بیلجیم، لیکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر ہیں اور ان کی خارجہ سیکریٹری تعینات

خیال رہے کہ اس وقت محمد سائرس قاضی سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے 17 اگست 2023 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P