نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہوگا : انٹونی بلنکن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہوگا : انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات صدر جوبائیڈن کے عہدے کی میعاد مکمل ہونے سے پہلے بحال ہوجائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہوگا۔ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ میں اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہوجائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور امریکی تعلقات کی بحالی کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گی۔

 

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے اور جنوری 2025 میں نئے صدر جوبائیڈن کی جگہ لے لیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.