رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز اور ویوز کا ریکارڈ بنا ڈالا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز اور ویوز کا ریکارڈ بنا ڈالا

پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا جس نے چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کر کے ریکارڈ بنا دیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا صارفین کو بتایا اور کہا کہ میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور اس نئے سفر میں میرے ساتھ شامل ہوں۔

ان کا چینل اس وقت 11.2 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکا ہے، اور ان کی ایک ویڈیو کو صرف 13 گھنٹوں میں 76 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹس موجود ہیں، ایکس پلیٹ فارم پر 112.5 ملین، فیس بک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔

پانچ بار بیلن ڈی او ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ کھلاڑی پرتگالی فارورڈ سعودی عرب کے کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.