امریکا میں نوجوانوں کا ایک گروپ اس وقت دہشت میں آگیا جب اس نے جنگل میں ایک خوفناک مخلوق دیکھی جو کہ عوام میں کے نام سے جانی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوانوں نے فوراً خوف کے مارے پولیس کو اطلاع دی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’چمکتی آنکھوں والے بگ فٹ جیسی مخلوق دیکھی ہے۔
پولیس کے مطابق جنوبی لوزیانا کے ہائی اسکول کے فارغ التحصیل نوجوان کیساچی نیشنل فاریسٹ میں کیمپ لگا رہے تھے جب انہوں نے بِگ فُٹ کا مشاہدہ کیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں نے جنوبی نیچیٹوچس پیرش میں بیک بون ٹریل سے ڈیڑھ میل دور کیمپ لگانے کے دوران مخلوق کو دیکھا جو “بگ فٹ” سے ملتا جلتی تھی۔