یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کیلئے اے آئی ٹول متعارف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کیلئے اے آئی ٹول متعارف

یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس سٹرائیک سے بچنے کیلئے صارفین کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا بہترین ٹول متعارف کرا دیا۔

ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائیں گے، انہیں ایک نیا فیچر اراس سانگ ٹول (Erase Song tool) نظر آئے گا، مذکورہ فیچر کے تحت صارف جیسے ہی اس پر کلک کرے گا اے آئی ٹول ایک ہی کلک پر ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کر دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.