Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

روس نے ترک صدر کی یوکرین کیساتھ جنگ بندی میں مدد کی پیشکش مسترد کردی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش روس نے مسترد کردی۔

ترجمان روسی صدر کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردوان یوکرین کیساتھ جنگ بندی میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرسکتے، یہ ممکن نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قازقستان میں کل سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر رجب طیب اردوان کی روسی صدر پیوٹن سے سائیڈ لائن پر بات چیت ہوئی تھی۔

اس موقع پر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ روس اور یوکرین میں جاری تنازع ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ یقین ہے دونوں فریقوں کے لیے منصفانہ امن ممکن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More