حکومت نے اخراجات کم کیے نہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا، شاہد خاقان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت نے اخراجات کم کیے نہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ پاس کیا گیا، حکومت کو سب سے پہلے اپنے اخراجات میں کمی کرنی چاہیے تھی، اگلے پانچ دس سال بھی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم کس قسم کی حکومت چلارہے ہیں؟ ہماری سوچ کیا ہے کہ ہم اپنے اخرجات کم نہیں کریں گے لیکن عوام پر مزید بوجھ ڈالتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکڑوں ارب کے سگریٹ بنتے ہیں جس کی چوری کھلم کھلا ہورہی ہے، کیا ایف بی آر نہیں جانتا ملک میں کتنے سگریٹ استعمال ہورہے ہیں اور کتنے پر وہ ٹیکس اکٹھا کررہے ہیں، کیا ہم اتنے کمزور ہیں کہ سگریٹ بنانے والوں سے بھی ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 2018ء میں آئینی ترمیم کے ذریعے جب فاٹا کا انضمام ہوا تھا تو وہاں موجود انڈسٹریز کو 5 سال ٹیکس کی چھوٹ دی گئی تھی جو پہلے سے وہاں موجود تھیں تاکہ وہ اپنا بندوبست کرلیں، یہ فیکٹریاں بغیر سیلز ٹیکس اور بغیر ڈیوٹی کے فاٹا میں مال بناتی ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہاں موجود انڈسٹریز فاٹا کے عوام کو کوئی فائدہ پہنچاتی ہیں فاٹا میں فیکٹریاں فاٹا کے عوام کو فائدہ نہیں دیتیں، فاٹا پاکستان کا حصہ ہے اس پر ٹیکس لگایا جائے کیوں کہ یہ فیکٹریاں فاٹا کے عوام نہیں لگاتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.