سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ پاس کیا گیا، حکومت کو سب سے پہلے اپنے اخراجات میں کمی کرنی چاہیے تھی، اگلے پانچ دس سال بھی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم کس قسم کی حکومت چلارہے ہیں؟ ہماری سوچ کیا ہے کہ ہم اپنے اخرجات کم نہیں کریں گے لیکن عوام پر مزید بوجھ ڈالتے رہیں گے۔