غزہ میں بربریت نہ رک سکی ، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 150 فلسطینی شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں بربریت نہ رک سکی ، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 150 فلسطینی شہید

غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 150 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے ہسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.