بھارتی گلوکار کا کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو ملازمت دلوانے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی گلوکار کا کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو ملازمت دلوانے کا اعلان

بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکورٹی افسر کو جاب آفر کردی۔

بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون افسر نے ’کسانوں کی بے عزتی‘ پر تھپڑ مارا گیا تھا۔

وشال ددلانی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن وہ خاتون افسر کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خاتون افسر کو نوکری سے محروم کیا گیا تھا وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خاتون افسر کیلئے ایک جاب تیار ہو۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.