سیاست میں ڈیبیو کرنیوالی اداکارہ کنگنا رناوت نے جیت کا اعلان کر دیا

بھارتی معروف متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ سے لوک سبھا کے الیکشن میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کی کامیابی سے متعلق خبریں بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

دوسری جانب سے کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ کا اپنی انسٹا پوسٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’اس تعاون، محبت اور اعتماد کے لیے منڈی کے تمام لوگوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں، یہ آپ سب کی جیت ہے، یہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی جیت ہے۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P