آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیا ترانہ جاری کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیا ترانہ جاری کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیا ترانہ جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے نیا ترانہ تمام آئی سی سی ایونٹس کیلئے جاری کیا گیا جو پہلی بار یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پلے کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ترانے کی ریلیز سے ورلڈ کپ کا جوش و خروش بڑھے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.