سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام ادارے بند گلی میں چلے گئے ہیں، پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، آئین اور بات چیت کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت اس لیے ہی بناتے ہیں کہ راستے نکلیں، جب کوئی بند گلی میں چلا جائے تو معاملات تباہی کی طرف جاتے ہیں، جتنی دہشت گرد تنظیمیں بنتی ہیں اس لیے بنتی ہیں جب کوئی راستہ نا ملے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت سارے ادارے بند گلی میں چلے گئے ہیں، اللہ راستہ دکھائے گا۔
سابق صدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس لیے کہتے ہیں کہ آئین کے بغیر کوئی راستہ نہیں، راستے کے اعتبار کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ ہم نے بات نہیں کرنی تو اس کے بغیر کوئی حل نہیں۔