برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جبکہ طوفان سے اب تک 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ 128 افراد اب تک لاپتا ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد بےگھر ہوئے۔