Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More