پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

 پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک سے انکار کردیا۔

پی ٹی اے نے ایف بی آر کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا اور قانونی طور پر ہم سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا، سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.