حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔

اتحاد برائے تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد منصورہ پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔

اپوزیشن رہنماؤں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.