بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، پشاور، سوات، چترال، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب کراچی کا موسم کئی روز شدید گرم رہنے کے بعد بہتر ہو گیا، شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ادھر جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی آج شام یا رات میں آندھی چلنے کی توقع ہے۔