بلوچستان میں بارش برسانےوالا نیا سسٹم داخل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں بارش برسانےوالا نیا سسٹم داخل

بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، پشاور، سوات، چترال، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم کئی روز شدید گرم رہنے کے بعد بہتر ہو گیا، شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ادھر جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی آج شام یا رات میں آندھی چلنے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.