وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی۔

ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق نگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سینیئر ممبر میاں مشتاق کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

میاں مشتاق کی ایف پی ایس سی میں 13 مہینے سروس باقی رہتی ہے، 15 کامن سے تعلق رکھنے والے میاں مشتاق پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.