جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا باضابطہ جواب موصول : حماس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا باضابطہ جواب موصول : حماس

حماس کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی حالیہ تجویز پر اسرائیل کا باضابطہ ردعمل موصول ہوا ہے اور جواب دینے سے قبل اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر میں مقیم حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کو آج اُس تجویز پر صیہونی قابض کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے جو 13 اپریل کو مصری اور قطری ثالثوں کے سامنے رکھا گیا تھا۔

حماس نے کہا ہے کہ اگر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کیا جاتا ہے تو وہ اس کے لیے کسی بھی تجویز کو قبول کرنے کو تیار ہے ، ہمارا مقصد اسرائیلی "جارحیت” کا حتمی خاتمہ اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے ساتھ چھ ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، حماس اب بھی اپنے مطالبات پر قائم ہے کہ کسی بھی معاہدے کے لیے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

پانچ سالہ جنگ بندی کیلئے تیار

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے سینیر رہنما الحیہ نے کہا کہ تحریک اسرائیل کے ساتھ پانچ سال یا اس سے زیادہ کی جنگ بندی پر رضامندی کے لیے تیار ہے، اگر اسرائیل سنہ1967ء کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست قبول کرنے کے لیے تیار ہے تو حماس اپنا عسکری ونگ ختم کردے گی اور ہتھیار پھینک کر سیاست میں کام کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.