واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الوقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور یہ فیچر گوگل پلے بِیٹا پروگرام پر سائن اپ ہونے والوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

تاہم، ڈائلر کا عمل ابھی مبہم ہے امید کی جارہی ہے کہ یہ فیچر صارفین کو ان لوگوں کو کال کرنے میں مدد دے گا جن کے نمبر کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔

 

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن آئندہ ہفتوں میں اپ ڈیٹس کے ساتھ اس کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.