ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری

سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایکس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر لِنڈا یاکارینو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جلد ہی کمپنی صارفین کے اسمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ٹی وی ایپ کے ساتھ کونٹینٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس طریقے سے صارفین بڑی اسکرین پر اعلیٰ معیاری تفریح حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ایپ ٹرینڈنگ ویڈیو کے الگوردم کا استعمال کرے گی تاکہ صارفین مقبول مواد سے اپ ڈیٹ رہ سکیں اور ویڈیو کو عنوان سے ترتیب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ صارفین ایپ کو استعمال کرتے ہوئے موبائل ڈیوائس سے بڑی اسکرین پر کاسٹ کر سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P