ٹک ٹاک کا امریکی مجوزہ پابندی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹک ٹاک کا امریکی مجوزہ پابندی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے دو روز قبل ہی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے اور دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی یا شخص کو فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی، دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا اور کچھ وقت کے لیے امریکی حکومت نے ایپ پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔

لیکن بعد ازاں عدالتوں نے ٹک ٹاک کو ریلیف دیتے ہوئے اس پر امریکا میں پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.