ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آج کے مقبول گانوں اور پرانے گانوں کا اگر موازنہ کیا جائے تو موجودہ دور کے گانوں میں بڑی تبدیلیاں آگئی ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ دور کے مقبول گانوں کے بول ماضی کے گانوں کے مقابلے میں زیادہ آسان اور ان میں زیادہ تکرار موجود ہے۔ مطالعے کی سینئر مصنف اور آسٹریا کی یونیورسٹی آف انسبرک میں کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر، ایوا زینجرلی نے کہا کہ موجودہ گانوں میں الفاظ کی زیادہ تکرار اور آسانی ہے جس میں کوئی گہرائی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تحقیق میں پایا ہے کہ یہ تبدیلی یا گلوکاروں میں یہ رجحان 1970 کے بعد آیا ہے اور یہ رجحان انگریزی زبان کی پانچ مقبول ترین موسیقی کی اقسام میں شامل ہے جیسے پاپ، راک، ریپ، R&B اور کنٹری۔