نائیجیرین شہری نے شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نائیجیرین شہری نے شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نائیجیرین شطرنج کے چیمپئن اور بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھانے کے گرو نے نیویارک شہر کے ’ٹائمز سکوائر‘ میں شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

اوناکویا نے تقریباً 02:30 بجے سے 58 گھنٹے کا ہندسہ عبور کیا اور 56 گھنٹے، 9 منٹ اور 37 سیکنڈ کے موجودہ شطرنج میراتھن ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، سابقہ ریکارڈ 2018ء میں ناروے سے تعلق رکھنے والے ہالورڈ ہوگ فلاٹوبو اور سور فرکینگسٹڈ نے قائم کیا تھا۔

خیال رہے گنیز ورلڈ ریکارڈزنے ابھی تک اوناکویا کی اس کوشش پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے،بعض اوقات تنظیم کو کسی بھی نئے ریکارڈ کی تصدیق کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.