انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند

انگلینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز پاکستان اور بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دو طرفہ سیریز کی بحالی میں انگلینڈ متوقع نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے تاحال پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی اجازت نہیں دی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر راضی ہونے کی صورت میں لارڈز کا گراؤنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

چیف ایگزیکٹو وارکشائر اسٹیورٹ کین کا کہنا ہے کہ ہم پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے پروپوزل کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سیریز پورے ریجن اور ویسٹ مڈلینڈز میں رہنے والے بہت سارے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے لیے شاندار ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.