غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 14 بچے شہید ہوگئے جن میں سے 13 ایک ہی خاندان کے بچے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے جاری بمباری میں 14 بچے شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد افراد شہید ہوگئے جن میں 6 بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے نور شمس میں چھاپا مار کارروائی کے لیے ایک گلی میں پہنچے تو ایک گھر سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔