اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں جماعتوں میں رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو کی، اسد قیصر کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے، دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P