بارشوں کے باعث پاک کیویز ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بارشوں کے باعث پاک کیویز ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ

 راولپنڈی اور اسلام آباد میں رواں ہفتے متوقع بارشوں کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران بارش برسنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19،18 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.