ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا حریف انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ وہ تصاویر اور متن کے لیے مختص ایک ایپ پر کام کر رہی ہے۔
کچھ صارفین کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کی تصویری پوسٹس کو ایک نئی ٹک ٹاک ایپ ’نوٹس‘ پر شیئر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک دوسرے کے فیچرز نقل کرنے کی تازہ ترین مثال ہے ، اس سے قبل انسٹاگرام نے 2020 میں ایک ٹک ٹاک جیسا ویڈیو ٹول ’ریلز‘ لانچ کیا تھا۔