مردانہ بانجھ پن کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ایپلی کیشن تیار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مردانہ بانجھ پن کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ایپلی کیشن تیار

یورپی ملک جرمنی کے ماہرین نے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی جو کہ مردانہ بانجھ پن کو ختم کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

یورپین ایسوسی ایشن آف یورولاجی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی ایپلی کیشن کو ماہرین نے انتہائی معاون قرار دیا۔

تیار کی گئی ایپلی کیشن بانجھ پن یا زرخیزی جسے عام زبان میں مردانہ کمزوری بھی کہا جاتا ہے کو ختم کرنے کے طبی مشورے فراہم کرتی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشن مرد حضرات کو اپنی زرخیزی سے متعلق معلومات فراہم کرنے سمیت انہیں پیچیدگیوں کو حل کرنے کے مشورے بھی فراہم کرتی ہے جب کہ ایپلی کیشن مشکوک معاملات پر صارفین کو ماہرین صحت کے پاس جانے کے مشورے بھی دیتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر دنیا بھر میں عام طور پر مرد ڈپریشن، نیند کی کمی، پریشانی، مالی مسائل اور ورزش نہ کرنے سمیت اچھی خوراک نہ کھانے کی وجہ سے بانجھ پن کا شکار ہوتی ہیں اور ایسی وجوہات کو ایپلی کیشن کی مدد سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ایپلی کیشن زرخیزی بڑھانے میں مدد فراہم کرنے والی مختلف اقسام کی ورزشیں کرنے سمیت نیند مکمل کرنے اور اچھی خوراک کھانے کی تجاویز بھی فراہم کرتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.